حیدرآباد

پولیس نے ممتاز احمد خان کے فرزند ڈاکٹر امتیاز کو حراست میں لے لیا

ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے رکن اسمبلی چارمینار ممتاز احمد خان کے فرزند ڈاکٹر امتیاز کو پرانے ایک کیس میں حراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے رکن اسمبلی چارمینار ممتاز احمد خان کے فرزند ڈاکٹر امتیاز کو پرانے ایک کیس میں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے بموجب آج رات ٹاسک فورس ٹیم نے مغل پورہ سے ڈاکٹر امتیاز کو اُن کے کلینک سے حراست میں لے لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ منان نامی شخص کو گالی گلوج کرنے کے کال ریکارڈنگ وائرل ہوگئی تھی اور منان نے اس واقعہ کی شکایت پولیس میں بھی کروائی تھی۔

اس پرانے کیس میں ٹاسک فورس ٹیم نے انھیں حراست میں لے لیا۔

اس اطلاع پر ارکان اسمبلی ممتاز احمد خان اور احمد پاشاہ قادری، ٹاسک فورس آفس پہونچے اور رات دیر گئے تک ٹاسک فورس دفتر میں ہی تھے۔ دوست احباب، ڈی سی پی آفس کے سامنے بھاری تعداد میں جمع تھے۔

a3w
a3w