کھیل

جاریہ سال 5 ہندوستانی کھلاری ریٹائرمنٹ لیں گے!

جاریہ سال کئی ہندوستانی کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ دراصل اس فہرست میں کئی بڑے نام شامل ہیں۔

ممبئی: جاریہ سال کئی ہندوستانی کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ دراصل اس فہرست میں کئی بڑے نام شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
روہت شرما کے پاس کریس گیل سے زیادہ چھکے
’میں ریٹائر اور بوڑھا ہوچکا ہوں‘:محمد عامر
ولیمسن نے ڈبل سنچری بناکر ویراٹ کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا
روہت شرما نے بین الاقوامی کرکٹ میں 17000 نز مکمل کرلئے
اشون ہندوستان کے تیسرے سب سے کامیاب بولر بن گئے

آج ہم ایسے پانچ ہندوستانی کھلاڑیوں کو دیکھیں گے جو اس سال بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ ہندوستانی کھلاڑی امیت مشرا 40 سال کی عمر کو عبور کرگئے۔

اس کے علاوہ وہ طویل عرصے سے ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہیں۔ تاہم امیت مشرا مسلسل آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔ وہ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

اس لیگ اسپنر نے ہندوستان کیلئے 22 ٹسٹ میچوں کے علاوہ 36 ونڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میاچس کھیلے ہیں لیکن یہ کھلاڑی اس سال بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ پیوش چاولہ 2011 میں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔

وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ تاہم وہ طویل عرصے سے ہندوستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ تاہم پیوش چاولہ کی عمر کو دیکھتے ہوئے خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اس سال بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔

کرون نائیر نے سال 2016 میں ٹرپل سنچری بناکر کافی سرخیاں بنائیں۔ اس کھلاڑی نے انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ میچ میں ٹرپل سنچری اسکور کی تھی لیکن ہندوستانی ٹیم کو زیادہ مواقع نہیں ملے۔ تاہم وہ کسی نہ کسی آئی پی ایل ٹیم کا حصہ بنے رہے۔ اس کے علاوہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز بناتے رہے لیکن سلیکٹرز کو متاثر نہ کرسکے۔ فی الحال کارون نائر طویل عرصے سے ہندوستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کرناٹک کا یہ کھلاڑی اس سال بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ سکتاہے۔ ایک اور کھلاڑی کیدار جادھو ونڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں ہندوستانی ٹیم کیلئے کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مسلسل آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں۔ کیدار جادھو ٹیم انڈیا کیلئے بلے بازی کے علاوہ بولنگ میں بھی اپنا حصہ ڈالتے رہے لیکن یہ کھلاڑی طویل عرصے سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سال کیدار جادھو کے بین الاقوامی کیریر کا آخری سال ہوسکتاہے۔ وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کا بین الاقوامی کیریر بہت طویل رہاہے۔ تاہم وہ ٹیم کے اندر اور باہر ہوتے رہے۔

اس کے علاوہ آئی پی ایل میں دنیش کارتک کی قیمت نے ہمیشہ شائقین کو حیران کیاہے لیکن آئی پی ایل میں دنیش کارتک کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے۔ دنیش کارتک گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے لیکن اپنی چھاپ نہیں چھوڑسکے۔ تاہم اس سال دنیش کارتک کے طویل بین الاقوامی کرکٹ کیریر کا اختتام ہوسکتاہے