دہلی

پون کھیڑا کی ضمانت میں 3 مارچ تک توسیع

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن کانگریس قائد پون کھیڑا کی عبوری ضمانت 3 مارچ تک بڑھادی۔ آسام پولیس نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ قابل اعتراض ریمارکس کیس میں انہیں گزشتہ ہفتہ گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
آر ایس ایس کے نظریہ پر راہول گاندھی کی بجا تنقید:پون کھیڑا
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی اس بات کا نوٹ لیا کہ آسام پولیس اپنا جواب داخل کرنا چاہتی ہے۔ تشار مہتا حکومت آسام کی طرف سے پیش ہوئے۔

اترپردیش کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل گریما پرساد نے بھی کہا کہ وہ بھی اس معاملہ میں جواب داخل کرنا چاہتی ہیں۔

بنچ نے اس پر 3 مارچ کی تاریخ مقرر کی۔ اس طرح پون کھیڑا کو 3 مارچ تک ضمانت میں توسیع مل گئی۔ پون کھیڑا کو رائے پور جانے والی انڈیگو پروازسے اتارکر دہلی ایرپورٹ پر 23 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

انہیں بعدازاں ضمانت مل گئی تھی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 17 فروری کو ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں مودی کے خلاف کچھ کہا تھا۔