دہلی

3 ریاستوں میں مارچ میں قانون ساز کونسل الیکشن

الیکشن کمیشن نے پیر کو اعلان کیا کہ آندھرا پردیش، تلنگانہ اور بہار میں ریاستی قانون ساز کونسل کی کل 15 نشستوں کے انتخابات اور ضمنی انتخابات کے لیے دو سالہ انتخابات 23 مارچ اور 31 مارچ کو ہوں گے۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے پیر کو اعلان کیا کہ آندھرا پردیش، تلنگانہ اور بہار میں ریاستی قانون ساز کونسل کی کل 15 نشستوں کے انتخابات اور ضمنی انتخابات کے لیے دو سالہ انتخابات 23 مارچ اور 31 مارچ کو ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

آندھرا پردیش کی سات، تلنگانہ کی تین اور بہار کی چار نشستوں کے لیے دو سالہ انتخابات اور بہار میں ایک نشست کے لیے ضمنی انتخابات ہوں گے۔ بہار قانون ساز کونسل میں گریجویٹ اور اساتذہ کے حلقوں میں سے ہو رہیں دو دو خالی نشستوں کے لیے دو سالہ انتخابات اور سارن سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات 31 مارچ کو ہوں گے۔

آندھرا پردیش میں سات، تلنگانہ میں 3 اور بہار میں چار سیٹوں کے لئے دو سالہ انتخابات اور بہار کی ایک سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔پیر کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بہار میں قانون ساز کونسل کے پانچ حلقوں کے انتخابات اور ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن 6 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 13 مارچ تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔

موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 مارچ کو ہو گی اور 16 مارچ تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔ ضرورت پڑنے پر پولنگ 31 مارچ کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 5 اپریل کو ہوگی اور 11 اپریل تک پورا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

بہار میں سارن اور گیا کے گریجویٹ حلقوں اور گیا اور کوشی ٹیچر حلقوں کے نمائندوں مسٹر وریندر نارائن یادو، اودھیش نارائن سنگھ، سنجیو شیام سنگھ اور سنجیو کمار سنگھ کی میعاد 8 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔سارن ٹیچر کے حلقہ کے نمائندے کیدارناتھ پانڈے کی میعاد 16 نومبر 2026 تک تھی لیکن ان کے انتقال کی وجہ سے یہ سیٹ 24 اکتوبر 2022 سے خالی ہے۔

کمیشن نے اس خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے ساتھ ساتھ چار نشستوں کے لیے دو سالہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بالترتیب 7 اور3 نشستوں پر دو سالہ انتخابات کے نوٹیفکیشن 6 مارچ کو جاری کیے جائیں گے۔ اندراج 13 مارچ تک جاری رہے گا۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 مارچ کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 16 مارچ رکھی گئی ہے۔ان دونوں ریاستوں میں 23 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوگی۔ اس دن ووٹوں کی گنتی بھی ہو گی اور انتخابی عمل 25 مارچ تک مکمل ہو جائے گا۔

a3w
a3w