قومی

درگاہ میں قربانی کے خلاف جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن ایک درخواست کی فوری سماعت سے انکار کردیا جس میں مہاراشٹرا کے ضلع کولہاپور کے وشال گڑھ قلعہ میں ایک درگاہ میں بقرعید اور عرس کے موقع پر قربانی اور ذبیحہ کی اجازت دینے کے بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن ایک درخواست کی فوری سماعت سے انکار کردیا جس میں مہاراشٹرا کے ضلع کولہاپور کے وشال گڑھ قلعہ میں ایک درگاہ میں بقرعید اور عرس کے موقع پر قربانی اور ذبیحہ کی اجازت دینے کے بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔

یہ قلعہ محفوظ عمارت ہے اور اس حوالہ سے حکام نے یہاں جانوروں اور پرندوں کا ذبیحہ ممنوع قراردیا تھا۔ ہائی کورٹ کے 3 جون کے حکم کے خلاف جسٹس سنجے قرول اور جسٹس ستیش چندر شرما کی بنچ پر فوری سماعت چاہی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کل بقرعید ہے۔

ہائی کورٹ نے کل اور 12 جون تک دوران ِ عرس قربانی اور ذبیحہ کی اجازت دی ہے۔ ہائی کورٹ کی ویکیشن بنچ نے حضرت پیر ملک ریحان درگاہ ٹرسٹ کی درخواست پر یہ اجازت دی تھی۔