تلنگانہ

پوچم پاڈ پروجیکٹ میں پانی کا بہاو دیکھنے عوام کا اژدھام

ضلع نظام آباد کے ایس آرایس پی پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔

حیدرآباد: ضلع نظام آباد کے ایس آرایس پی پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔

پروجیکٹ کے عہدیدار اس ریزروائر سے پانی کا اخراج کررہے ہیں۔

نظام آباد ضلع کے ساتھ ساتھ حیدرآباد سے بھی عوام کی بڑی تعداد اس پروجیکٹ کو دیکھنے کے لئے پہنچ رہی ہے۔

کئی افراد نے اس پروجیکٹ کی تصاویر اور ویڈیوز کو اپنے سل فونس کے کیمروں کے ذریعہ قید کیا۔

ساتھ ہی کئی افراد نے اس نظارے کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور سلفی تصاویر و ویڈیوز بھی لی۔کئی افراد نے کہاکہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں پروجیکٹ کا یہ نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔