حیدرآباد

حلقہ پارلیمان حیدرآباد وسکندرآباد میں کانگریس کاپرچم لہرائے گا: ریونت ریڈی

۔چیف منسٹر اے ریونت ریڈی آج مری چناریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انٹی ٹیوٹ جوبلی ہلز میں حیدرآباد و سکندرآبادکے اسمبلی حلقوں سے مقابلہ کرنے والے کانگریس امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کانگریس کارکنوں پرزوردیا کہ وہ حیدرآبادوسکندآباد پارلیمانی حلقوں پر کانگریس پارٹی پرچم لہرانے کیلئے آئندہ پارلیمنٹ انتخابات میں سخت محنت کریں۔چیف منسٹر اے ریونت ریڈی آج مری چناریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انٹی ٹیوٹ جوبلی ہلز میں حیدرآباد و سکندرآبادکے اسمبلی حلقوں سے مقابلہ کرنے والے کانگریس امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری

اس اجلاس میں محمداظہر الدین (جوبلی ہلز)‘فیروزخان (نامپلی)‘ انجن کماریادو (مشیرآباد)‘ عثمان الہاجری (کاروان)‘روہن ریڈی (عنبرپیٹ)‘ محمد مجیب شریف (چارمینار)‘پی راجیش کمار (بہادرپورہ)کے علاوہ وزیرٹرانسپورٹ وانچارج حیدرآبادپونم پربھاکر ودیگر حلقوں کے امیدواروں نے شرکت کی۔

جنہیں گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ناکامی کا سامناکرناپڑا ہے۔ سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے چیف منسٹر نے پارٹی کارکنوں کوہدایت دی کہ وہ بوتھ کی سطح سے کانگریس پارٹی کومستحکم بنانے پرتوجہ مرکوزکریں۔

آئندہ پارلیمانی انتخابات میں تلنگانہ کانگریس پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ 17 پارلیمانی حلقوں کے منجملہ 12 نشستوں پر پارٹی امیدواروں کی کامیابی ہمارا نشانہ ہوناچاہئے۔انچارج وزیر پونم پربھاکر نے پارٹی قائدین کوہدایت دی کہ وہ گارنٹی اسکیمات کی عمل آوری کویقینی بنانے عوام سے بھرپور تعاون کریں۔

 اجلاس میں کانگریس امیدواروں نے اپنے اپنے حلقہ کے عوامی مسائل سے چیف منسٹر کوواقف کروایا۔ بالخصوص پراناشہرمیں میٹروریل‘آرٹی سی کی منی بسوں میں اضافہ‘50 بستروں پر مشتمل ہاسپٹل کے قیام‘ ڈرینچ سسٹم اور سڑکوں کی توسیع کے زیرالتواء کاموں کومکمل کرنے کی جانب توجہ دلائی‘ چیف منسٹر نے مسائل پرغور کرنے اور ماتحت عہدیداروں کوجلد اقدامات کرنے کی ہدایت دینے کا تیقن دیا۔