مشرق وسطیٰ

شام 12 سال بعد دوبارہ عرب لیگ میں شامل

قاہرہ: عرب وزرائے خارجہ نے اتوار کو قاہرہ میں عرب لیگ ( اے ایل) کی ایک غیر معمولی میٹنگ میں 12 سال کی معطلی کے بعد عرب لیگ میں شام کی رکنیت بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قاہرہ: عرب وزرائے خارجہ نے اتوار کو قاہرہ میں عرب لیگ ( اے ایل) کی ایک غیر معمولی میٹنگ میں 12 سال کی معطلی کے بعد عرب لیگ میں شام کی رکنیت بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
عرب وزرائے خارجہ کا شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے پراتفاق
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

یہ اطلاع میٹنگ کے بعد جاری کئے گئے حتمی بیان میں دی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب لیگ کی وزارتی کونسل کی میٹنگ میں ’’7 مئی 2023 تک عرب لیگ کونسل اور اس کی تمام تنظیموں اور اداروں کی میٹنگوں میں شامی حکومت کے وفود کی شرکت‘‘ کو دوبارہ شروع کرنے کا میں فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب وزرائے خارجہ نے شام کو بحران سے نکالنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

بیان کے مطابق، انہوں نے ’’اے ایل چارٹر اور اس کے اصولوں کی بنیاد پر شام کی خودمختاری، علاقائی اتحاد، استحکام اور علاقائی سالمیت کے تحفظ‘‘ کے اپنے عزم کی تجدید کی۔

وزرائے خارجہ نے اردن، سعودی عرب، عراق، لبنان، مصر اور اے ایل کے سیکرٹری جنرل پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا جو شام کے بحران کے جامع حل تک پہنچنے کے لیے شامی حکومت کے ساتھ براہ راست بات چیت جاری رکھے۔

ذریعہ
یو این آئی