آندھراپردیش

اے پی: ڈگری کی دو طالبات نے خودکشی کی کوشش کی

آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں مختلف وجوہات کی بنا پر دو علحدہ علحدہ معاملات میں ڈگری کی دو طالبات نے خودکشی کی کوشش کی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں مختلف وجوہات کی بنا پر دو علحدہ علحدہ معاملات میں ڈگری کی دو طالبات نے خودکشی کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
حضرت انصار العلماءؒ کی تعلیمی و اصلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت
سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے میں مختلف مذاہب کے بچوں کی والہانہ شرکت
تلنگانہ کے اردو صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، افتتاحی اجلاس میں معزز مہمانوں کی شرکت
ساجد معراج کو عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ہاتھوں ڈاکٹریٹ کی ڈگری

پہلے معاملہ میں ڈگری سال اول کی ایک طالبہ نے کالج کی عمارت کی 5 ویں منزل سے کود کر خودکشی کی کوشش کی۔خاندانی جھگڑوں پر ا س نے یہ انتہائی اقدام کرنے کی کوشش کی۔

اس کوزخمی حالت میں فوری طورپر علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ آئی سی یو میں زیرعلاج ہے۔

اس طالبہ نے اپنے سوسائیڈ نوٹ میں لکھا کہ خاندانی جھگڑوں سے تنگ آکر اس نے یہ انتہائی اقدام کی کوشش کی۔

دوسرے معاملہ میں شادی کیلئے گھر والوں کے اصرار پر ایک طالبہ نے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کی کوشش کی تاہم اس طالبہ کو اس کے ارکان خاندان نے بچایا۔

دونوں معاملات کے سلسلہ میں وجئے واڑہ پولیس جانچ کررہی ہے۔