حیدرآباد

’بھارت جوڑو‘ یاترا یکم نومبر منگل کو شہر میں داخل ہوگی

کانگریس قائد راہول گاندھی کی ’بھارت جوڑو‘یاترا جو پیر کے روزبھی تلنگانہ میں جاری رہی‘کل یکم نومبر منگل کو شہر حیدرآباد میں داخل ہوگی۔

حیدرآباد: کانگریس قائد راہول گاندھی کی ’بھارت جوڑو‘یاترا جو پیر کے روزبھی تلنگانہ میں جاری رہی‘کل یکم نومبر منگل کو شہر حیدرآباد میں داخل ہوگی۔

راہول گاندھی‘پرانے شہر کے تاریخی چارمینار کا دورہ کریں گے اور شہر کے قلب میں واقع حسین ساگر کے کنارے نیکلس روڈ پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے۔دریں اثنا ضلع رنگاریڈی میں پارٹی کے سینکڑوں قائدین اور کارکن‘ کانگریس پارٹی کے سینئر قائد کے ساتھ پیدل چل رہے ہیں۔

راہول کا یہ سفر ریاست میں آج چھٹویں دن میں داخل ہوگیا۔راہول گاندھی نے شاد نگر میں بس ڈپو سے آج اپنی یاترا کا آغاز کیا۔یہ یاترا مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پاپی رس پورٹ کتور پہونچی جہاں یاترا کو لنچ کیلئے روک دیا گیا۔

کانگریس قائد کی ایک جھلک دیکھنے اور ان کا خیر مقدم کیلئے پارٹی کے سینکڑوں قائدین اور عوام کی بڑی تعداد سڑک کے دونوں جانب دیکھی گئی۔ انہوں نے چند افراد سے بات کی اور چند افراد کو راہول کے ساتھ سیلفی لیتے،تصویر کشی کی اجازت دی گئی۔

راہول نے اپنی دادری و سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کوان کی برسی کے موقع پر بھرپور خراج پیش کیا۔یاترا میں شریک پارٹی قائدین نے سردار پٹیل اور اندرا گاندھی کو گلہائے خراج پیش کیااور گجرات کے موربی کے مقام پر کیبل برج ٹوٹنے کے حادثہ کے مہلوکین کی یاد میں دومنٹ کی خاموشی بھی منائی۔

کانگریس قائدین نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں یاترا کو زبردست پزیرائی مل رہی ہے اور عوام کی بڑی تعداد جوش و خروش کے ساتھ اس میں شریک ہورہی ہے۔آج شام میں یاترا کا دوبارہ آغاز ہوگا اور اس کو مچنتال کراس کے قریب پداشاہ پور کے مقام پر موقوف کیا جائے گا۔

ایک دن میں 28 کیلو میٹر کی مسافت کی تکمیل کے بعد تھونڈا ہلی شمس آباد کے قریب رات میں یاترا پہونچے کی اور یہاں راہول شب بسری کریں گے اور منگل کے روز اس مقام سے یاترا دوبارہ شروع ہوگی اور شہر میں داخل ہوگی۔اس یاترا میں صدر پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی سی ایل پی ہیں۔

قائد بھٹی وکرامارکہ اور پارٹی کے دیگر قائدین شریک ہیں۔دریں اثنا ریونت ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یاترا میں شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو راہول کے ساتھ کم از کم ایک کیلو میٹر تک چلنا ہوگا۔