کھیل

پہلوانوں کی تائید میں ممتابنرجی نے احتجاجی ریالی میں شرکت کی

ریالی جب بھوانی پور علاقہ پہنچی تو چیف منسٹر ہاتھ میں پلے کارڈ تھامے ریالی میں شامل ہوگئیں۔پلے کارڈ پر ہمیں انصاف چاہئے لکھا تھا۔

کولکتہ: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کے دن ایک ریالی میں شرکت کی جو پہلوانوں سے دہلی پولیس کی حالیہ ہاتھاپائی کے خلاف بطور ِاحتجاج نکالی گئی۔

متعلقہ خبریں
خاتون پہلوانوں کا نارکوٹسٹ پہلے کرایا جائے : برج بھوشن
ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا
گورنر مغربی بنگال سیاسی بیانات سے گریز کریں: اسپیکر
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل۔ حکومت مغربی بنگال کا اقدام

کل ہی ممتا بنرجی نے ریاستی وزیر اسپورٹس اروپ بشواس سے ریالی نکالنے کو کہا تھا۔

سہ پہر 4 بجے کے آس پاس احتجاجی ریالی شروع ہونے سے قبل اروپ بشواس نے اعلان کیا کہ راستہ میں سرپرائز ملے گا۔

ریالی جب بھوانی پور علاقہ پہنچی تو چیف منسٹر ہاتھ میں پلے کارڈ تھامے ریالی میں شامل ہوگئیں۔پلے کارڈ پر ہمیں انصاف چاہئے لکھا تھا۔

ریالی کے اختتام پر ممتا بنرجی نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ احتجاجی پہلوان اپنے میڈل دریائے گنگا میں پھینکنے کے لئے پہنچ گئے تھے۔