بھارت

پی ایف آئی نے ایجنسیوں کو بے وقوف بنانے کئی فرضی تنظیمیں قائم کی تھیں:ذرائع

ذرائع نے بتایا کہ پی ایف آئی کے ارکان یہ جانتے تھے کہ حکومت ان کی مشتبہ سرگرمیوں کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔ اسی لئے انہوں نے انٹلی جنس ایجنسیوں کو گمراہ کرنے کیلئے کئی ڈمی تنظیمیں قائم کی تھیں۔

نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) اور ای ڈی کی جانب سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف ملک گیر دھاوؤں سے پتہ چلا ہے کہ اس ریاڈیکل تنظیم نے ایجنسیوں کو بے وقوف بنانے کئی ڈمی تنظیمیں قائم کی تھیں تاکہ گرفتاری سے بچ سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایف آئی کے ارکان یہ جانتے تھے کہ حکومت ان کی مشتبہ سرگرمیوں کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔ اسی لئے انہوں نے انٹلی جنس ایجنسیوں کو گمراہ کرنے کیلئے کئی ڈمی تنظیمیں قائم کی تھیں۔

ذرائع نے کہا کہ کیمپس فرنٹ آف انڈیا، ریہاب انڈیا فاؤنڈیشن، نیشنل ویمنس فرنٹ، آل انڈیا لیگل کونسل، ایس ڈی پی آئی یہ ساری تنظیمیں پی ایف آئی کی جانب سے تخلیق کی گئی ڈمی تنظیمیں تھیں۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ایف آئی کے ارکان بی جے پی اور آرایس ایس قائدین پر حملے کرنے کی کوشش بھی کررہے تھے۔ ای ڈی اور این آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی ایف بیرونی ممالک سے فنڈس اکٹھا کررہی تھی جنہیں دہشت گردی ٹریننگ کیلئے استعمال کیا جانے والا تھا۔

a3w
a3w