شمالی بھارت

چاندی کے قدیم سکوں کا ذخیرہ برآمد

اترپردیش کے ضلع جالون کے کوتوالی علاقہ میں مکان کی تعمیر کے لئے کی جارہی کھدائی کے دوران زمین سے قدیم چاندی کے سکوں کا خزانہ ملا ہے۔ سکے ملنے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔

جالون: اترپردیش کے ضلع جالون کے کوتوالی علاقہ میں مکان کی تعمیر کے لئے کی جارہی کھدائی کے دوران زمین سے قدیم چاندی کے سکوں کا خزانہ ملا ہے۔ سکے ملنے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوتوالی جالون علاقہ کے گرام ویاسپوار کے رہنے والے کملیش کشواہا کے مکان کی تعمیر چل رہی ہے۔

اس دوران مزدور جمعہ کی شام زمین کی کھدائی کررہے تھے تبھی ایک مزدور کا پھاؤڑا ایک برتن سے ٹکرایا جس سے آواز آئی۔

آواز سن کر اس نے مکان مالک کو بلایا اور اس کے سامنے کھدائی کرائی گئی تو ایک برتن ملا۔اسے باہر نکالا گیا تو اسے چاندی کے سکے اور زیورات دکھائی دئیے۔قدیم سکے ملنے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم‘ پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

برآمد سکوں کو ضبط کرلیا۔ ساتھ ہی اس کے بارے میں محکمہ آثاقدیمہ کو مطلع کیا۔ پولیس کی نگرانی میں آس پاس کی کھدائی کرائی جارہی ہے جس سے پتہ کیا جاسکے کہ کہیں اور سکے تو زمین کے اندر دفن نہیں ہیں۔برآمد سکے آج سے 161سال پہلے 1862 میں چلتے تھے۔ ان سکوں پر سن بھی لکھا ہوا ہے۔

a3w
a3w