انٹرٹینمنٹ

نئی دھمکی کے بعد پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی طرف سے ملنے والی تازہ ترین دھمکی کے پیش نظر ممبئی پولیس نے اداکار کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی طرف سے ملنے والی تازہ ترین دھمکی کے پیش نظر ممبئی پولیس نے اداکار کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کیس کے مرکزی ملزم بشنوئی کو جیل کے اندر ایک انٹرویو میں دھمکی دیتے ہوئے دیکھا گیا کہ سلمان معافی مانگیں یا پھر نتائج کے لئے تیار رہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال جون میں اداکار کو ایک غیر دستخط شدہ خط موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ بھی گلوکار موسی والا کی طرح مر جائیں گے۔

دھمکی کے بعد سلمان کو وائی پلس سیکیورٹی دی گئی اور بندوق کا لائسنس بھی دیا گیا۔ اداکار نے اپنے گھر کے ارد گرد سیکورٹی بھی بڑھا دی ہے۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق اداکار کو ممبئی پولیس کی ڈیفنس برانچ نے سیکیورٹی فراہم کی ہے اور مقامی باندرہ پولیس کے اہلکار بھی ان کی سیکیورٹی کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ممبئی پولیس بشنوئی کے انٹرویو کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر سکتی ہے۔

a3w
a3w