جرائم و حادثات

ایک بار پھر شہر میں چڈی گینگ سرگرم، ویڈیو دیکھیں

پولیس ذرائع کے بموجب کل رات دیر گئے چڈی گینگ نے ایک عالیشان اسکول میں داخل ہوکر کاؤنٹر سے نقد رقم 7 لاکھ 85 ہزار روپے کا سرقہ کرکے فرار ہوگئے۔

حیدرآباد: میاں پور علاقہ میں واقع ایک اسکول سے چڈی گینگ نے 7 لاکھ 85 ہزار روپے کا سرقہ کرلیا۔

پولیس ذرائع کے بموجب کل رات دیر گئے چڈی گینگ نے ایک عالیشان اسکول میں داخل ہوکر کاؤنٹر سے نقد رقم 7 لاکھ 85 ہزار روپے کا سرقہ کرکے فرار ہوگئے۔

چڈی گینگ کے نامعلوم سارقین ماسک لگائے ہوئے تھے اور چڈیوں میں ملبوس تھے۔

میاں پور پولیس نے اسکول کے اور دیگر آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں سے اس گینگ کی تلاش شروع کردی ہے اور اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

a3w
a3w