شمالی بھارت

گجرات ہائی کورٹ نے گیم زون حادثہ کا ازخود نوٹ لیا

گجرات ہائی کورٹ کے خصوصی بنچ نے اتوار کے دن راجکوٹ کے گیم زون میں آگ بھڑک اٹھنے کے واقعہ کا ازخود نوٹ لیا جس میں 27جانیں گئیں۔ بنچ نے کہا کہ پہلی نظر میں یہ انسانی کارستانی دکھائی دیتا ہے۔

احمدآباد: گجرات ہائی کورٹ کے خصوصی بنچ نے اتوار کے دن راجکوٹ کے گیم زون میں آگ بھڑک اٹھنے کے واقعہ کا ازخود نوٹ لیا جس میں 27جانیں گئیں۔ بنچ نے کہا کہ پہلی نظر میں یہ انسانی کارستانی دکھائی دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں
بلقیس بانو کیس کے ایک اور مجرم کی پیرول منظور
ہائی کورٹ کا حکم دستوری فلسفہ کے خلاف: سپریم کورٹ
صادق جمال انکاؤنٹر کیس، آخری ملزم بھی الزامات منسوبہ سے بَری
تیستا سیتلواد کی درخواست ِ ضمانت مسترد

جسٹس بیرن ویشنو اور جسٹس دیوان دیسائی کی بنچ نے کہا کہ ایسے گیمنگ زون اور تفریحی مراکز ارباب مجاز کی ضروری منظوری کے بغیر قائم ہوجاتے ہیں۔ بنچ نے احمدآباد‘وڈودرا(بڑودہ)‘ سورت اور راجکوٹ میونسپل کارپوریشنس (بلدیات) کے وکلاء کو ہدایت دی کہ وہ پیر کے دن حاضرعدالت ہوں اور بتائیں کہ ایسے مراکز کیسے قائم ہوجاتے ہیں۔

ہفتہ کی شام راجکوٹ کے گیمنگ زون میں زبردست چہل پہل تھی کہ وہاں اچانک مہیب آگ بھڑک اٹھی۔ 27 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 12 سال سے کم عمر کے 4بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد3بتائی گئی ہے۔ گرمائی تعطیلات میں وقت گزارنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد گیم زون میں اکٹھاتھی۔

چیف منسٹر بھوپیندرپٹیل نے اتوار کی صبح مقام حادثہ کا معائنہ کیا۔ وہ زخمیوں کی عیادت کیلئے دواخانہ بھی گئے۔ عدالت نے کہا کہ ہمیں‘ اخباری اطلاعات پڑھ کر صدمہ ہوا۔ رپورٹس سے اشارہ ملتا ہے کہ گجرات کامپریہنسیوجنرل ڈیولپمنٹ کنٹرول ریگولیشنس کی کمیوں اور نقائص کا فائدہ اٹھایاگیا۔

اخبارات کے بموجب یہ تفریحی مراکز ارباب مجاز کی منظوری کے بغیر قائم ہوئے۔ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت اور بلدیات سے جاننا چاہاکہ آیا اس کے لئے لائسنس جاری ہوتے ہیں اور آیا فائرسیفٹی قواعد وضوابط پر عمل ہوتا ہے یا نہیں۔ اخباری اطلاع کے حوالہ سے ہائی کورٹ نے کہا کہ راجکوٹ کے ٹی آرپی گیمنگ زون میں عارضی ڈھانچے قائم کئے گئے تھے۔

نہ صرف راجکوٹ بلکہ ایسے گیم زونس احمدآباد شہر میں بھی قائم ہوچکے ہیں جو پبلک سیفٹی خاص طور پر معصوم بچوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ ہیں۔ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ یہ انسانی کرتوت ہے۔

عدالت نے کہا کہ راجکوٹ گیم زون میں انتہائی آتش گیر مادہ جیسے پٹرول‘ فائبر‘ فائبرگلاس شیٹس رکھے گئے تھے۔ عدالت نے ازخود درخواست کی مزید سماعت پیر کو مقرر کی۔ بنچ نے مفادعامہ کی ایک سیول درخواست بھی سماعت کیلئے قبول کی۔

a3w
a3w