حیدرآباد
’’منی پور، ہریانہ تشدد اور فرقہ پرستی کا رول‘‘ پر اردو گھر مغل پورہ میں سمینار
حیدرآباد: منی پور اور ہریانہ تشدد کی ہر طرف گونج ہے اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں کی جارہی ہیں۔
اسی سلسلہ میں آواز کمیٹی حیدرآباد ساؤتھ سٹی کی جانب سے اردو گھر مغل پورہ میں ایک سمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
یہ سمینار ’’منی پور، ہریانہ تشدد اور فرقہ پرستی کا رول‘‘ کے موضوع پر منعقد کیا جارہا ہے۔
سمینار کا اردو گھر مغل پورہ میں 13 اگست بروز اتوار سہ پہر 3 بجے انعقاد عمل میں آئے گا۔ شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔