جرائم و حادثاتعلاقائی

چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ، چار کے مارے جانے کی اطلاع

چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ،

بیجاپور: چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے شمال مغربی دشوار گزار جنگلاتی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان ہفتے کے روز ہونے والی شدید مڈبھیڑ میں اب تک چار نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں نیشنل پارک ایریا کمیٹی کا بدنام نکسلی دلیپ بیڑجا بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
دلت نوجوان پر تشدد، برقی جھٹکے دیے گئے، ناخن نوچے گئے
سلطان پور میں ٹریلر نے بائک سواروں کو روندا
جنوبی افریقہ کے قصبے میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی

صبح شروع ہونے والی اس مڈبھیڑ کے بارے میں ضلع پولیس نے دیر شام سرکاری معلومات جاری کیں۔ پولیس کے مطابق فورسز کو مختلف اوقات میں چار نکسلیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ ابتدا میں صرف مڈبھیڑ کی تصدیق کی گئی تھی، بعد ازاں دو لاشیں ملنے کی اطلاع دی گئی اور اب دیر شام چار نکسلیوں کے مارے جانے کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوانوں نے صبح سے نکسلیوں کی فائرنگ کا متعدد بار جواب دیا، جس کے بعد ایک خاتون سمیت چار نکسلیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ جائے وقوعہ سے ایک اے کے 47 .303 رائفل اور دیگر جدید ہتھیار بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں تلاشی اور سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ باقی نکسلیوں کی شناخت اور مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔