مہاراشٹرا

چیف جسٹس آف انڈیا کو 10سالہ لڑکے کا مکتوب

چہارشنبہ کی صبح اس کی ماں ڈاکٹر راما شیام کو سپریم کورٹ سے ایک ایس ایم ایس وصول ہوا جس میں کبیر کے مکتوب کو مفاد عامہ کی عرضی میں تبدیل کرنے کی اطلاع دی گئی۔

ممبئی:جب 10 سالہ کبیر ایس نے چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب تحریر کیا تواسے اس کا کوئی بھی نتیجہ نکلنے کی توقع نہیں تھی کیو ں کہ اسے وزیراعظم کو تحریر کردہ مکتوب میں ایسا تجربہ ہوچکا تھا۔

جب وہ جماعت دوم میں تھا تو اس نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب تحریر کرکے ماحولیات کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی تھی۔

مگر اس مرتبہ کبیر کو جو اب جماعت پنجم میں زیرتعلیم ہے، یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ سی جے آئی نے نہ صرف اس کا نوٹس لیا بلکہ اس کے مکتوب پر عملی اقدام بھی کیا۔

سپریم کورٹ نے اس کی اسکولوں کی دوبارہ کشادگی کی اپیل کو مفاد عامہ کی عرضی میں تبدیل کردیا۔

چہارشنبہ کی صبح اس کی ماں ڈاکٹر راما شیام کو سپریم کورٹ سے ایک ایس ایم ایس وصول ہوا جس میں کبیر کے مکتوب کو مفاد عامہ کی عرضی میں تبدیل کرنے کی اطلاع دی گئی۔