مہاراشٹرا

چیف منسٹر مہاراشٹرا کے استعفیٰ کا مطالبہ

اتوار کے دن ضلع رائے گڑھ کے کھارگھر علاقہ میں کھلے میدان میں منعقدہ تقریب میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی اور لو لگنے سے کم ازکم 11 جانیں گئی تھیں۔ 44 افراد کو کھارگھر کے اطراف 5 دواخانوں میں شریک کرایا گیا تھا۔

تھانے: نوی ممبئی میں کل مہاراشٹرا بھوشن ایوارڈتقریب میں لو لگنے کے بعد کم ازکم 20 افراد ابھی بھی زیرعلاج ہیں۔ ایک عہدیدار نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

اتوار کے دن ضلع رائے گڑھ کے کھارگھر علاقہ میں کھلے میدان میں منعقدہ تقریب میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی اور لو لگنے سے کم ازکم 11 جانیں گئی تھیں۔ 44 افراد کو کھارگھر کے اطراف 5 دواخانوں میں شریک کرایا گیا تھا۔ 20 افراد ہنوز زیرعلاج ہیں جبکہ دیگر کو ڈسچارج کردیا گیا۔

306 ایکڑ کے میدان میں لاکھوں کا مجمع تھا۔ قریبی ویدر اسٹیشن نے اعظم ترین درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا تھا۔ قائد اپوزیشن مہاراشٹرا اسمبلی اجیت پوار نے کل رات ایم جی ایم ہاسپٹل نوی ممبئی جاکر لوگوں کی مزاج پرسی کی۔ انہوں نے کہا کہ اپریل۔

مئی میں درجہ حرارت زیادہ رہتا ہے یہ سبھی کو پتہ ہے۔ تحقیقات کی جانی چاہئیں کہ ایوارڈ تقریب کے لئے دوپہر کا وقت کس نے مقرر کیا۔ تقریب شام کے اوقات میں منعقد کی جاسکتی تھی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ہیلی کاپٹر سے وہاں آنا چاہئے تھا۔آئی اے این ایس کے بموجب چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے اور ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کی 9 ماہ پرانی حکومت کی امیج کو بڑا دھکا پہنچا۔

مہاراشٹرا بھوشن ایوارڈ تقریب میں اپاصاحب دھرم ادھیکاری کے ماننے والے کم ازکم 12 افراد لو لگنے سے چل بسے۔ اپوزیشن جماعتوں کانگریس‘ شیوسینا(یو بی ٹی) نیشنلسٹ کانگریس(این سی پی) اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) قائدین نے پیر کے دن حکومت کو نشانہ ئ تنقید بنایا۔

انہوں نے چیف منسٹر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کو معافی مانگنی چاہئے‘ معاوضہ کی رقم بڑھانی چاہئے اور عدالتی تحقیقات کا حکم دینا چاہئے۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ کل کی تقریب میں تقریباً 20 لاکھ افراد بسوں‘ ٹرکوں‘ یہاں تک کہ کشتیوں میں سوار ہوکر پہنچے تھے۔

3 گھنٹوں کی تقریب کھلے آسمان کے نیچے تپتی دھوپ میں منعقد ہوئی۔ وی وی آئی پیز کے جاتے ہی ہجوم نے جلد وہاں سے نکلنے کی کوشش کی۔

تقریباً 50 افراد نے شدید سردرد‘ غشی اور اسہال (ڈی ہائیڈریشن) کی شکایت کی جنہیں قریبی دواخانوں کو لے جایا گیا۔ اپوزیشن قائد کشور تیواری نے سوال کیا کہ 13 کروڑ کے میگا ایونٹ سے قبل یہ کیوں نہیں دیکھا گیا کہ یہ موسم گرما کا ہے۔ پینے کا پانی تک دستیاب نہیں تھا۔