سوشیل میڈیاشمالی بھارت

دیوالی پر کچھوے کی قربانی دینے کا منصوبہ

چھتیس گڑھ کے ضلع درگ میں پولیس نے ایک ہندوستانی فلاپ شل تانبیل برآمد کی اور 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

درگ: چھتیس گڑھ کے ضلع درگ میں پولیس نے ایک ہندوستانی فلاپ شل تانبیل برآمد کی اور 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ان افراد نے مبینہ طور پر یہ مانتے ہوئے دیوالی پر اس کچھوے کی قربانی دینے کا منصوبہ بنایا تھا کہ اس سے انہیں دولت اور خوشحالی حاصل ہوگی۔ ایک عہدیدار نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

ہندوستانی فلاپ شل تانبیل تازہ پانی کے تانبیلوں کی ایک قسم ہے۔ اس کو وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے شیڈول اے کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

پولیس نے کہا کہ درگ کے مارودا علاقہ میں اتوار کو ان 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمین نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ انہوں نے مہاراشٹرا میں ناگپور سے یہ تانبیل لایا اور وہ چھتیس گڑھ میں دھمتاری جارہے تھے، جہاں انہوں نے یہ مانتے ہوئے دیوالی کی شب (پیر کو) اس کی قربانی کا منصوبہ بنایا تھا کہ اس اقدام سے انہیں دولت اور خوشحالی حاصل ہوگی۔

a3w
a3w