دہلی

Video: ہمہ منزلہ پارکنگ لاٹ میں آتشزدگی، 21 کاریں جل کر تباہ

دہلی میں سبھاش نگر علاقہ میں پیر کی صبح ایک ہمہ منزلہ پارکنگ لاٹ میں آتشزدگی میں 21 کاریں جل کر تباہ ہوگئیں۔

نئی دہلی : دہلی میں سبھاش نگر علاقہ میں پیر کی صبح ایک ہمہ منزلہ پارکنگ لاٹ میں آتشزدگی میں 21 کاریں جل کر تباہ ہوگئیں دہلی فائر سرویس عہدیداروں نے یہ بات کہی۔

آتشزدگی کی حقیقی وجہ کا ہنوز کوئی تعین نہیں کیا گیا تاہم ایک سینئر پولیس آفیسر نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ابتدائی تجزیہ میں ایک شخص کی نشاندہی ہوئی جسے لاٹ میں مشتبہ اندازمیں گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔

عہدیدار نے کہا کہ مشتبہ شخص کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ متعدد ٹیمیں واقعہ کی حقیقی وجہ کا پتہ چلانے کے لئے تشکیل دی گئی ہیں۔

تحقیقات جاری ہیں محکمہ فائر کے عہدیداروں نے کہا کہ آتشزدگی کے بارے میں قریب صبح 4 بجے اطلاع موصول ہوئی اور فوری 6 فائر انجن مقام واقعہ کے لئے بھیجے گئے۔

محکمہ فائر کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ آگ پر صبح 6:10 بجے تک قابوپالیا گیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔