تلنگانہ
چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کو اپنے ہی حلقہ میں جھٹکہ
آج کے سی آر کواُس وقت شدید جھٹکہ لگا جب گجویل حلقہ اسمبلی کے کونڈاپاک منڈل کے جیتی ناچارم نامی دیہات سے 150 سے زیادہ ٹی آرایس قائدین وکارکنوں نے ٹی آرایس سے علحدگی اختیار کرنے کااعلان کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ ٹی آر ایس کوبی آرایس میں تبدیل کرتے ہوئے قومی سیاست میں اہم کردارادا کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ مگر ان کے نمائندہ حلقہ گجویل میں ہی سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔
آج کے سی آر کواُس وقت شدید جھٹکہ لگا جب گجویل حلقہ اسمبلی کے کونڈاپاک منڈل کے جیتی ناچارم نامی دیہات سے 150 سے زیادہ ٹی آرایس قائدین وکارکنوں نے ٹی آرایس سے علحدگی اختیار کرنے کااعلان کیا۔
ان افراد نے شکایت کی کہ پارٹی قیادت انہیں اہمیت نہیں دے رہی ہے۔ مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔
دیہات کے مسائل حل نہیں ہورہے‘ڈبل بیڈروم مکانات اہل افراد کے بجائے نااہل افراد کومنظور کئے گئے۔اس لئے وہ پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہورہے ہیں۔ ان افراد نے کہاکہ بہت جلدوہ مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔