حیدرآباد

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام آج خادم الحجاج کا قرعہ

تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام آج چہارشنبہ 19 اپریل کو 2 بجے دوپہر حج ہاؤز،نامپلی میں گراؤنڈ فلور پر ریاست تلنگا نہ کے خادم الحجاج کا ڈرا (قرعہ) عمل میں آئیگا۔

حیدرآباد: تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام آج چہارشنبہ 19 اپریل کو 2 بجے دوپہر حج ہاؤز،نامپلی میں گراؤنڈ فلور پر ریاست تلنگا نہ کے خادم الحجاج کا ڈرا (قرعہ) عمل میں آئیگا۔

جناب محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی سرپرستی میں ہونیوالے خادم الحجاج کیلئے دی گئی درخواستوں پر ریاست تلنگا نہ سے خادم الحجاج کا انتخاب عمل میں لایا جارہا ہے۔

جناب بی۔شفیع اللہ (آئی ایف ایس) ایگزیکٹیو آفیسرتلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی موجودگی میں ڈرا ہوگا۔ جناب محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتا یا کہ ہر 300عازمین حج پر ایک خادم الحجاج کا انتخاب عمل میں آئیگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست تلنگا نہ سے خادم الحجاج کیلئے 160 درخواستیں داخل کی گئی تھیں جسمیں سے 110 درخواستیں شرائط کے مطابق درست پائی گئیں۔ اسی تناسب سے خادم الحجاج کا انتخاب ڈرا (قرعہ) کے ذریعہ کیا جائیگا۔

تربیتی اجتماعات و حج سے متعلق مزیداہم تفصیلات کیلئے تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے یوٹیوب(youtube) چینل @telanganastatehajcommitteeکو سبسکرائب کرلیں اور اطلاعات کی گھنٹی(Bell Icon)کو ضرور دبائیں تاکہ اطلاع جلد از جلد حاصل ہو۔ ویب سائٹ www.telanganastatehajcommittee.com یا فون نمبر 040-23298793پر اوقات دفترصبح 10:30تا 4بجے شام کے درمیان میں پرربط پیدا کریں۔