جرائم و حادثات
لون ایپ کی ہراسانی سے تنگ آکر نوجوان نے تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
بھانو پرکاش نے فاکس ساگر تالاب میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اس کے دوست نے موبائل لوکیشن کے ذریعے اس کا پتہ لگایا اور تالاب پر پہنچ کر اس کے کپڑے اور گاڑی پشتے پر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا جہاں لون ایپ کی ہراسانی سے تنگ آکر 22 سالہ نوجوان بھانو پرکاش نے خودکشی کرلی۔ بھانو، جو اروڑا کالج میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر رہا تھا، حالیہ دنوں میں لون ایپ سے ملنے والی دھمکیوں اور مسلسل ہراسانی کا شکار تھا۔
پولیس کے مطابق، بھانو پرکاش نے فاکس ساگر تالاب میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اس کے دوست نے موبائل لوکیشن کے ذریعے اس کا پتہ لگایا اور تالاب پر پہنچ کر اس کے کپڑے اور گاڑی پشتے پر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جمعہ کی صبح تالاب سے بھانو کی لاش برآمد کی۔
پولیس اسٹیشن پاٹے بشیرآباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ لون ایپ ہراسانی کے دیگر پہلوؤں کو بھی سامنے لایا جا سکے۔