شمالی بھارت

چیف منسٹر کا ہیلی کاپٹر گائے کے گوبر سے تیار ہیلی پیڈ پر لینڈ کرے گا

چیف منسٹر اشوک گہلوت کے ہیلی کاپٹر کے اترنے کے لیے باڑمیر کے سنجے اسٹیڈیم میں گزشتہ ایک ہفتے سے ایک خصوصی عارضی ہیلی پیڈ تیار کیا جا رہا ہے۔یہ ہیلی پیڈ باڑمیر ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

باڑمیر: چیف منسٹر اشوک گہلوت راجستھان میں ہندوستان-پاکستان سرحد پر واقع باڑمیر میں 2 جون کو گائے کے گوبر سے تیار ہیلی پیڈ پر اپنے ہیلی کاپٹر کو لینڈ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

چیف منسٹر کے دورہ کے پیش نظر باڑمیر ضلع انتظامیہ نے ضلع ہیڈکوارٹر پر گائے کے گوبر سے منفرد ہیلی پیڈ بنایا ہے۔

چیف منسٹر اشوک گہلوت کے ہیلی کاپٹر کے اترنے کے لیے باڑمیر کے سنجے اسٹیڈیم میں گزشتہ ایک ہفتے سے ایک خصوصی عارضی ہیلی پیڈ تیار کیا جا رہا ہے۔یہ ہیلی پیڈ باڑمیر ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

بجری سے ہیلی پیڈ کی تعمیر کے بعد تقریباً 15 خواتین گائے کے گوبر سے اپنے ہاتھوں سے یہ ہیلی پیڈ بنا رہی ہیں۔ توقع ہے کہ رات گئے تک یہ مکمل طور پر تیار ہو جائے گا۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلیٰ افسران ہیلی پیڈ کی تعمیر کی چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں۔

چیف منسٹر کے لیے بنائے جانے والے عارضی ہیلی پیڈ کے لیے کوئی کنکریٹ یا سیمنٹ استعمال نہیں کیا گیا ہے۔گندم کی مزدوری کرنے والی سمیری دیوی کا کہنا ہے کہ صبح 7 بجے سے ہیلی پیڈ بنانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ تقریباً 15 خواتین اور 6 مردوں نے مل کر یہ ہیلی پیڈ تیار کیا ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ انہوں نے مسلسل چوتھی بار ہیلی پیڈ بنانے کا کام کیا ہے۔

اس میں گائے کا گوبر، مٹی اور پانی ملا کر ایک گیلا پیسٹ تیار کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اسے ہاتھ سے نپائی کی جاتی ہے۔

ماں جوگ کنسٹرکشن کمپنی کے بھنور سنگھ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو اتارتے وقت ریت کا غبارہ نہیں اڑ سکے گا کیونکہ گوبر نپائی کی گئی ہے۔ صحرائی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں گائے کے گوبر سے ہیلی پیڈ بنایا جا رہا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ اب تک تقریباً ڈیڑھ درجن ایسے ہیلی پیڈ بنائے جا چکے ہیں۔

a3w
a3w