چیف منسٹر کے فارم ہاوز میں پولیس عملہ کی خدمات کی تردید
تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس (ٹی ایس ایس پی) نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ ٹی ایس ایس پی کا عملہ، چیف منسٹر کے فارم ہاوز میں زرعی سرگرمیاں انجام دئے رہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس (ٹی ایس ایس پی) نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ ٹی ایس ایس پی کا عملہ، چیف منسٹر کے فارم ہاوز میں زرعی سرگرمیاں انجام دئے رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایک یوٹیوب چیانل پر بتایا گیا تھا کہ ٹی ایس ایس پی کا عملہ چیف منسٹر کے فارم ہاوز میں زرعی خدمات انجام دے رہا ہے۔
ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ٹی ایس ایس پی ابھیلاش بشٹ نے اس ویڈیو کو فرض قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو گھاس کی کٹائی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
ٹی ایس ایس پی کی مختلف بٹالینس میں 4.2 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے گئے۔ اس کیلئے بڑے پیمانے پر تیاری کی گئی تھی۔ ورمی کمپاسٹ کی تیاری کیلئے گھاس کو کاٹا جاتا ہے اور اس کو کھاد میں تبدیل کرتے ہوئے اسے دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔
ٹی ایس ایس پی کا عملہ بٹالین کے حدود میں گھاس کاٹ رہا تھا جس کوغلط انداز میں دکھایا گیا۔ ابھیلاش بشٹ نے کہا کہ اس طرح کی جھوٹی خبروں کو نشر کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ کیونکہ یہ سماج اور پولیس کے جذبہ خدمت کیلئے نقصاندہ ہے۔