شمال مشرق

صدر کے عہدہ پر میرا فیصلہ واضح ہے: راہول گاندھی

صدر بننے کے بارے میں اپنے شکوک و شبہات برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے کہا ’’میں کانگریس صدر بنوں گا یا نہیں، یہ پارٹی صدر کا انتخاب ہونے پر واضح ہو جائے گا۔ میں نے فیصلہ کر لیا ہے۔ میں بالکل واضح ہوں اور جب انتخابات ہوں گے تو جواب دوں گا۔

پلیورکوروچی، (تامل ناڈو): کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے صدر کے عہدے کے لیے اگلے ہفتے ہونے والے انتخابات میں اپنی امیدواری پر شکوک و شبہات کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہے اس بارے میں ’’فیصلہ‘ کر چکے ہیں اور الیکشن کے وقت اس کا جواب دیں گے۔

گاندھی نے جمعہ کو یہاں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران ایک بھری پریس کانفرنس میں کانگریس کے صدر بننے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا واضح جواب نہیں دیا، لیکن پہلی بار اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’’ان کی سوچ واضح ہے اور وہ فیصلہ کر چکے ہیں‘‘۔

صدر بننے کے بارے میں اپنے شکوک و شبہات برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے کہا ’’میں کانگریس صدر بنوں گا یا نہیں، یہ پارٹی صدر کا انتخاب ہونے پر واضح ہو جائے گا۔ میں نے فیصلہ کر لیا ہے۔ میں بالکل واضح ہوں اور جب انتخابات ہوں گے تو جواب دوں گا۔

واضح رہے کہ کانگریس صدر کے عہدے کے لیے انتخابی عمل جاری ہے اور 17 ستمبر کو ضرورت پڑنے پر صدر کے عہدے کے لیے ووٹنگ ہوگی ہے۔ ووٹنگ کے دوران پارٹی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کرناٹک میں ہوگی، اس لیے وہاں سے ووٹنگ کرنے والے ڈیلیگیٹس کے لیے ووٹنگ کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔