جرائم و حادثات

جیل میں چل رہی رام لیلا کا فائدہ اٹھاکر دو قیدی فرار

ہری دوار: اتراکھنڈ کی ہری دوار ڈسٹرکٹ جیل میں دسہرہ کے موقع پر منعقد رام لیلا کے دوران دو قیدیوں کے فرار ہونے کی وجہ سے ہلچل مچ گئی۔

قیدی پنکج ساکنہ رڑکی اور راجکمار ساکنہ گونڈہ، اترپردیش دونوں جیل سے فرار ہو گئے۔ پنکج قتل کے ایک مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا جبکہ راجکمار زیر سماعت قیدی ہے۔

پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ دونوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیل میں رام لیلا چل رہی تھی۔ اس کے علاوہ کچھ تعمیرات کا کام بھی کیا جا رہا تھا جس کے لئے ایک سیڑھی بنائی گئی تھی جہاں سے دونوں قیدی فرار ہو گئے تھے۔

فی الحال جیل انتظامیہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ پولیس دونوں قیدیوں کی تلاش کر رہی ہے۔