مہاراشٹرا

اداکارہ ایشوریہ رائے کو انکم ٹیکس کا نوٹس

پہاڑی علاقہ میں 22آر اراضی میں سے 1ہیکٹیر اراضی اداکارہ کے نام ہے۔ ذرائع کے مطابق ناسک ضلع انتظامیہ کی بار بار یاددہانی اور موقع فراہم کرنے کے باوجود اداکارہ نے پورے مالیاتی سال کے لیے ٹیکس ادا نہیں کیا۔

ممبئی: اداکارہ ایشوریہ رائے کے گھر پر انکم ٹیکس محکمہ نے نوٹس بھیجا ہے۔ان پر ٹیکس کی عدم ادائیگی کا الزام ہے۔ نوٹس کے مطابق اگر اندرون 10دن ٹیکس ادا نہیں کرپائیں تو محکمہ ان کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ جائیداد ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ناسک ضلع کے انتظامیہ کی نوٹس کے بعد اداکارہ ایشوریہ رائے بچن قانونی مصیبت میں پھنس گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
جی ایچ ایم سی نے جائیداد ٹیکس وصول میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا

میڈیا اطلاعات کے مطابق تحصیلدار نے یہ نوٹس جاری کیا ہے کہ ایشوریہ رائے نے مہاراشٹرا کے سینر میں اپنی زمین کے لیے 22 ہزار روپئے کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ نوٹس ملنے کے اندرون 10دن بقایہ رقم ادا نہیں کی گئی تو ان کے خلاف مہاراشٹرا ریونیو قانون 1966 کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔