مذہب

ڈاڑھی منڈائے ہوئے شخص کا اذان و اقامت کہنا

جواب :- اگر حاضرین میں ڈاڑھی والا ایسا شخص موجود ہو ، جو اذان اور اقامت کہہ سکتا ہو تو اسی کو اذان و اقامت کہنی چاہئے۔

سوال:- اقامت کہنے والے اور جمعہ میں منبر کے سامنے اذان دینے والے شخص کے لئے کیا ڈاڑھی والا ہونا ضروری ہے یا بغیر ڈاڑھی والا شخص بھی اذان اقامت کہہ سکتا ہے ؟( مبشر الدین، ملے پلی)

جواب :- اگر حاضرین میں ڈاڑھی والا ایسا شخص موجود ہو ، جو اذان اور اقامت کہہ سکتا ہو تو اسی کو اذان و اقامت کہنی چاہئے ،

اسی طرح مستقل مؤذن بھی ایسے ہی شخص کو مقرر کرنا چاہئے ، جو اپنی ظاہری وضع قطع میں شرع کا پابند ہو ؛

البتہ اگر ڈاڑھی منڈا ہوا شخص اذان و اقامت کہہ بھی دے تو کراہت کے ساتھ اذان و اقامت درست ہوجائے گی :

’’ کرہ أذان الفاسق‘‘ ( مجمع الانہر : ۱؍۷۸) کیوںکہ ڈاڑھی منڈانا فسق ہے اورفاسق کا امامت کرنا یا اذان کہنا جائز مگر مکروہ ہے ۔
٭٭٭