کھیل

کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے تیسری مرتبہ آئی پی ایل ٹائٹل جیت لیا

مچل اسٹارک اور آل روانڈر آندرے رسل کی خطرناک بولنگ کے بعد سلامی بلے باز رحمت اللہ گرباز اور وینکیش ایئر کی شاندار بیاٹنگ کی مدد سے کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں سن رائیزرس حیدرآباد کو 8 وکٹ سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔

چینائی: مچل اسٹارک اور آل روانڈر آندرے رسل کی خطرناک بولنگ کے بعد سلامی بلے باز رحمت اللہ گرباز اور وینکیش ایئر کی شاندار بیاٹنگ کی مدد سے کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں سن رائیزرس حیدرآباد کو 8 وکٹ سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔

متعلقہ خبریں
اب لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں: رنکو سنگھ
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
اِس شکست کو ہضم کرنا مشکل: ایڈن مارکرم
رنکو جیسی اننگز روز نہیں مل سکتی: نتیش رانا

کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل کی تاریخ میں تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کے کے آر کو جیت کیلئے محض 114 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے اوپنرس سنیل نارائن اور رحمت اللہ گرباز کی وکٹ گنواکر 10.3 اوورس میں بنالئے۔ نارائن صرف 6 رن بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ رحمت اللہ گرباز نے 39 رن بنائے۔

رحمت اللہ اور وینکٹیش ایئر نے دوسری وکٹ کیلئے 91 رنوں کی شراکت داری کے ذریعہ ٹیم کی تاریخی جیت کو یقینی بنایا۔ وینکٹیش ایئر نے شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں میں 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان شریاش ایئر بھی 6 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سن رائیزرس حیدرآباد کی جانب سے کپتان پیاٹ کمنز اور شہباز احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیاٹنگ کرنے والی سن رائیزرس حیدرآباد کی ٹیم 18.3 گیندوں میں محض 113 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حیدرآباد کا بیاٹنگ آرڈر بری طرح ناکام ثابت ہوا۔ حیدرآباد کیلئے کپتان پیاٹ کمنز نے سب سے زیادہ 24 رن بنائے جس میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔

دیگر قابل ذکر اسکور کرنے والوں میں ایڈین مارکرم 20‘ نتیش ریڈی 13 اور ہنرچ کلاسین 16 شامل ہیں۔ دیگر کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے کو عبور نہیں کرپایا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرس کی جانب سے آندرے رسل نے سب سے زیادہ 3 جبکہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور ہرشیٹ رانا نے 2,2 وکٹ حاصل کئے۔

اسٹارک اور ویبھو اروڑہ نے ابتدائی اوورس میں جھٹکے دیتے ہوئے حیدرآباد کی ٹیم کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ دیگر بولرس میں ویبھو اروڑہ‘ سنیل نارائن اور ورون چکراورتی نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آئی پی ایل 2024 کی فاتح ٹیم کے کے آر کو کو چمچاتی ٹرافی کے ساتھ 20 کروڑ روپے بھی دیئے گئے۔

اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے کامیاب بلے باز اور بولرز پر بھی انعامات کی برسات کی گئی۔ آئی پی ایل 2024 کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 20 کروڑ روپے بطور انعام دیئے گئے جبکہ رنر اپ بھی خالی ہاتھ واپس گھر نہیں گئی بلکہ اس کو بھی 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم دی گئی۔

تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم راجستھان رائلز کو 7 کروڑ جبکہ چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم رائل چیالنجرس بنگلورو کو بھی 6.5 کروڑ روپے دیئے گئے۔ صرف ٹیموں کی اجتماعی کارکردگی پر ہی ایوارڈ کی بارش نہیں کی گئی بلکہ دو ماہ سے زائد جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں بیاٹنگ، بولنگ میں کامیاب بیٹر اور بولرز کو بھی مالا مال کیاگیا۔

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیاٹر ویراٹ کوہلی کو اورنج کیاپ کے ساتھ 15 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ اس دوڑ میں رائل چیالنجرس بنگلورو کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی واحد دعویدار تھے جنہوں نے 741 رنز بنائے۔

a3w
a3w