تعلیم و روزگار

ڈگری میں داخلے، نظرثانی شدہ شیڈول جاری

ڈگری کورسس میں داخلوں کے لئے دوست کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا گیا۔شدید بارش اور خراب موسم کے پیش نظر حکومت نے 28 جولائی کو تعلیمی اداروں کے لئے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: ڈگری کورسس میں داخلوں کے لئے دوست کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا گیا۔شدید بارش اور خراب موسم کے پیش نظر حکومت نے 28 جولائی کو تعلیمی اداروں کے لئے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس کی وجہ سے ڈگری میں داخلوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے بموجب آن لائن سلف رپورٹنگ /آن لائن کالج فیس کی ادائیگی‘ سیٹ ریزرویشن کی فیس کی تاریخ کو 28 جولائی سے بڑھاکر 31 جولائی کردیا گیا ہے۔

اسی طرح کالجس میں رپورٹنگ کی تاریخ کو 28 جولائی سے بڑھاکر 31 جولائی کردیاگیا۔

کلاسس کا آغاز بھی 31 جولائی سے شروع ہوجائے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ https://dost.cgg.gov.in ملاحظہ کریں۔