تعلیم و روزگار

ڈگری کالجس میں داخلوں کا آغاز۔ شیڈول کی اجرائی

اس سلسلہ میں کمشنر محکمہ کالج ایجوکیشن نوین متل‘ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن پروفیسر لمبادری نے ڈگری کالجس (کورس) میں داخلہ کا شیڈول جاری کیا۔

حیدرآباد: ریاست میں 16 مئی سے ڈگری کالجس میں داخلوں کے عمل کا آغاز ہوگا۔ 17 جولائی سے ڈگری کلاسس کا آغاز عمل میں آئے گا۔ اس سلسلہ میں کمشنر محکمہ کالج ایجوکیشن نوین متل‘ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن پروفیسر لمبادری نے ڈگری کالجس (کورس) میں داخلہ کا شیڈول جاری کیا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ نظامیہ میں جدید داخلے
مجلس تعمیر ملت کی جانب سے ہائی اسکول تا ڈگری کالج تحریری مقابلوں کا اعلان
شیڈول سے قبل انٹرمیڈیٹ میں داخلہ نہ لیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان
مانو فاصلاتی پروگرامس کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع

شیڈول کے مطابق داخلوں کے عمل کو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں 16 مئی تا 10 جون تک امیدوار اپنے نام رجسٹر کراسکتے ہیں۔ 25 مئی سے 11 جون تک طلباء ویب آپشنس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ 16 جون سے پہلے مرحلہ کے تحت سیٹس مختص کی جائیں گی۔

16 تا 25 جون تک دوسرے مرحلہ کے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ 16 جون تا 27 جون امیدوار ویب آپشنس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ 30 جون کو دوسرے مرحلہ کے تحت سیٹس مختص کی جائیں گی۔ یکم جولائی سے تیسرے مرحلہ کے رجسٹریشنس کا آغاز ہوگا۔ 10 جولائی کو آخری مرحلہ کے تحت سیٹس مختص کی جائیں گی۔

17 جولائی سے ڈگری کورسس کے کلاسس کا آغاز ہوگا۔ نوین متل نے کہا کہ DOST (دوست) کے تحت درخواستوں کی ادخال کے لئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔ دوست کے ذریعہ امیدوار درخواست داخل کرسکیں گے۔

دوست کے موبائیل اپلیکیشن کو انڈرائیڈ اسمارٹ فون پر ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ اس اپلیکیشن کے تحت فیس ریڈنگ (چہرے کی شناخت) کی سہولت بھی دستیاب کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ امیدوار میں سیوا مراکز پر بائیو میٹرک طریقہ کار کے ذریعہ بھی درخواست داخل کرسکیں گے۔ دوست کے ذریعہ داخلہ حاصل کرنے والے ڈگری طلباء کو فیس ریمبرسمنٹ حاصل کرنے کی سہولت بھی میسر رہے گی۔

حکومت کی جانب سے حالیہ عرصہ کے دوران ایس ٹی طبقہ کے لئے شرح تحفظات میں اضافہ کے متعلق فیصلہ پر بھی سیٹس مختص کرنے کے عمل میں اختیار کیا جائے گا۔ نوین متل نے کہا کہ سیٹس حاصل کرنے میں کامیاب طلبہ کو رجسٹریشن فیس کے علاوہ حصول سیٹ کے بعد رجسٹریشن فیس کی ادائیگی کے لئے تین گیٹ ویز قائم کئے جارہے ہیں جو بل ڈسک‘ آٹام اور ٹی ویالٹ پر مشتمل ہے۔

تمام داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب امیدواروں کو 10 تا 14 جولائی تک آن لائن طریقہ کار کے ذریعہ سلف رپورٹنگ کرنا ہوگا۔ 10 تا 15 جولائی تک مختص کردہ کالجس میں رپورٹنگ کرنا ہے۔ 11 تا 15 جولائی تمام کالجس میں اورینٹیشن کلاسس منعقد کئے جائیں گے اور 17 جولائی سے ڈگری کورسس کے سال اول کے کلاسس کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

a3w
a3w