ڈگری کورسس میں لڑکیوں کے ریکارڈ داخلے
تلنگانہ میں تعلیمی سال 2022-23 کے دوران ڈگری کورسس کے داخلوں میں لڑکیوں نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔تعلیمی سال 23-2022کیلئے لڑکیوں کے داخلوں کی شرح 52.50 فیصد رہی۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں تعلیمی سال 2022-23 کے دوران ڈگری کورسس کے داخلوں میں لڑکیوں نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔تعلیمی سال 23-2022کیلئے لڑکیوں کے داخلوں کی شرح 52.50 فیصد رہی۔
ڈگری آن لائن سرویس تلنگانہ (DOST)2022کے اعداد وشمار کے مطابق مختلف ڈگری کورسس میں داخلوں کیلئے ایک لاکھ سے زیادہ لڑکیوں نے ناموں کا اندراج کرایاہے۔
تعلیمی سال 23-2022کے دوران دوست اسکیم کے ذریعہ1,90,578 داخلہ ہوئے جن میں لڑکیوں کی تعداد 1,00,044 (52.50 فیصد) اور لڑکوں کی تعداد90,534(47.50) ہے۔
ماہرین تعلیم کے مطابق ڈگری کورسس میں لڑکیوں کا شرح داخلہ میں ہر سال اضافہ ہوتا جارہاہے اور جاریہ سال لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کرلی۔
جاریہ سال داخلوں کے رجحان میں لڑکیوں کا اضافہ پوسٹ گریجویشن کورسس میں بھی دیکھا گیا۔جملہ16,192(70فیصد) لڑکیوں نے پی جی کورسس میں داخلہ حاصل کیا جبکہ لڑکوں کی تعداد صرف 666رہی۔