شمالی بھارت

نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کووِڈ 19 سے متاثر

مشہور ماہر معاشیات امرتیہ سین جنہیں اقتصادی سائنس میں نوبل انعام دیا گیا ہے، کووِڈ 19 سے متاثر ہو گئے ہیں۔ اُن کے ٹسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کولکتہ: مشہور ماہر معاشیات امرتیہ سین جنہیں اقتصادی سائنس میں نوبل انعام دیا گیا ہے، کووِڈ 19 سے متاثر ہو گئے ہیں۔ اُن کے ٹسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

فی الحال ان کی عمر 89 سال ہے۔ انہیں مغربی بنگال کے ضلع بیر بھوم کے بولپور۔ شانتی نکیتن علاقہ میں اُن کے آبائی مکان ”پرتیچی“ میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

بولپور میں ان کے قریبی مددگاروں نے بتایا کہ وہ دو سال بعد یکم جولائی کو اپنے آبائی مکان آئے تھے۔ کووِڈ 19 کی وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے امرتیہ سین نے گزشتہ دو سال سے بیرونِ ملک سفر نہیں کیا تھا۔

بہرحال اس مرتبہ بول پور آنے کے بعد کووِڈ 19 کے احتیاطی اقدامات کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ان کے میل جول اور بات چیت پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

نوبل لاریٹ 10 جولائی کو لندن روانہ ہونے والے تھے۔ بہرحال کووِڈ 19 سے متاثر پائے جانے کے بعد ان کا یہ پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم سین کی صحت پر مسلسل نظر رکھ رہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے۔