سوشیل میڈیا

ٹوئٹر کا بلیو برڈ لوگو 3 روز بعد بحال

یاد رہے کہ 5 اپریل کو ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کے لوگو ’بلیو برڈ‘ کو کرپٹو کرنسی ’ڈوج کوائن‘ کے لوگو (logo) سے تبدیل کردیا گیا تھا۔

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا ’بلیو برڈ لوگو‘ تین روز بعد بحال کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں ہر ہفتے اضافہ: مسک
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
اجیت پوار کی این سی پی کا ایکس ہینڈل ”معطل“

یاد رہے کہ 5 اپریل کو ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کے لوگو ’بلیو برڈ‘ کو کرپٹو کرنسی ’ڈوج کوائن‘ کے لوگو (logo) سے تبدیل کردیا گیا تھا۔

ایلون مسک نے اس نمایاں تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی، خیال رہے کہ یہ تبدیلی اس وقت آئی ہے جب ایلون مسک نے امریکی عدالت میں درخواست دی تھی کہ ’ڈوج کوائن‘ کے سرمایہ کاروں کی جانب سے 258 ارب ڈالر کے لیے دائر کیے گئے مقدمے کو خارج کیا جائے۔

ٹوئٹر کا بلیو برڈ لوگو تبدیل کرکے ڈوج کوئن رکھنے کے بعد کرپٹو کرنسی کی قدر میں 20 فیصد زائد اضافہ ہوا تھا۔

تاہم آج ٹوئٹر کے ہوم پیچ پر ڈوج کوئن کا لوگو تین روز بعد ہٹا دیا گیا ہے اور ٹوئٹر بلیو برڈ کا لوگو بحال کردیا گیا۔

بلیو برڈ لوگو تبدیل کرکے دوبارہ بحال کرنے سے متعلق ایلون مسک اور ٹوئٹر کی جانب سے اب تک وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ایلون مسک کے نے 44 ارب ڈالر کی قیمت پر ٹوئٹر خریدا تھا جس کے بعد ملازمین کی بڑی تعداد کو فارغ کردیا گیا اور بند اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے۔

a3w
a3w