تلنگانہ

کاماریڈی ماسٹر پلان منسوخ کرنے کے ٹی آر کا تیقن

ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ کاما ریڈی ٹاؤن کے ماسٹر پلان کو منسوخ کردیا جائے گا۔ کاماریڈی کسان جے اے سی کے قائدین نے کے ٹی راما راؤ سے پرگتی بھون میں ملاقات کی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ کاما ریڈی ٹاؤن کے ماسٹر پلان کو منسوخ کردیا جائے گا۔ کاماریڈی کسان جے اے سی کے قائدین نے کے ٹی راما راؤ سے پرگتی بھون میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ کاماریڈی ماسٹر پلان کے منصوبہ کو منسوخ کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدی نظم ونسق کی جانب سے پہلے ہی بتادیا گیا کہ ماسٹر پلان کے منصوبہ کو منسوخ کردیا جائے گا اور کاماریڈی میونسپل کونسل نے ماسٹر پلان کے منصوبہ کو منسوخ کرتے ہوئے پہلے ہی قرار داد منظور کرچکی ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ کاماریڈی بلدیہ کے حدود میں واقعہ8 دیہاتوں کے کسانوں کی جانب سے اسمبلی انتخابات میں 100 سے زیادہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

کسانوں کی جانب سے ماسٹر پلان منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ کاماریڈی سے چیف منسٹر کے سی آر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس تناظر میں کے ٹی راما راؤ نے کسان جے اے سی کے قائدین سے پرگتی بھون میں ملاقات کی۔

a3w
a3w