دہلی

یوپی میں کانگریس’شکریہ یاترا’ نکالے گی

لوک سبھا الیکشن میں چھ سیٹوں پر کامیابی حاصل کر کے اترپردیش میں غیر متوقع کامیابی حاصل کرنے والی کانگریس اب 2027 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو ہدف بنا کر کام کرنا شروع کردیا ہے

لکھنؤ: لوک سبھا الیکشن میں چھ سیٹوں پر کامیابی حاصل کر کے اترپردیش میں غیر متوقع کامیابی حاصل کرنے والی کانگریس اب 2027 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو ہدف بنا کر کام کرنا شروع کردیا ہے اور

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ

اسی حکمت عملی کے تحت پارٹی 11جون سے 15جون تک ریاست کی سبھی 403 اسمبلی حلقوں میں شکریہ یاترا کے ذریعہ لوگوں کے درمیان جائے گی۔

پارٹی کے ریاستی ترجمان انشو اوستھی نے ہفتہ کو بتایا کہ لوک سبھا انتخابات میں اترپردیش میں ملی کامیابی کے بعد کانگریس ریاست کی سبھی 403 اسمبلی حلقوں پر 11جون سے 15جون تک شکریہ یاتر نکالے گی۔

پارٹی کی سیاسی معاملات کی کمیٹی اور لوک سبھا انتخابات کے جیتی اراکین پارلیمنٹ اور امیدواروں کی میٹنگ میں پارٹی جنرل سکریٹری و ریاستی انچارج اویناش پانڈے اور ریاستی کانگریس صدر اجئے رائے کی صدارت میں فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے میں ریاست کے رائے دہندگان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے لئے پارٹی اپنے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کرے گی اور جو پانچ نیائے، پچیس گارنٹی عوام کے مفاد سے جڑے ہیں ان کو مرکزی حکومت سے عوام کے لئے نافذ کرانے کی کوشش کرے گی۔

اوستھی نے کہا کہ یاترا میں اویناش پانڈے اور اجئے رائے کے علاوہ کانگریس کے جیتے ایم پی، لوک سبھا امیدوار، اراکین اسمبلی اور سبھی سینئر لیڈران شامل ہونگے۔ شکریہ یاترا میں سماج کے فی ذات،طبقے اور مذہب کے لوگوں کو آئین دے کران کی تہینت کی جائے گی۔