دہلی

کانگریس کے 3 قائدین کو دہلی ہائیکورٹ کا سمن

اسمرتی ایرانی نے کانگریس کے اس الزام کی تردید کی اور کہا کہ انہیں بدنام کرنے اور ان کی 18 سالہ زیرتعلیم لڑکی کی کردارکشی کیلئے یہ الزام عائد کیاگیا۔

نئی : ہائیکورٹ نے جمعہ کے دن کانگریس قائدین جئے رام رمیش‘ پون کھیڑا‘ اور نیتاڈیسوزا کو سمن جاری کئے۔ اس نے انہیں یہ ہدایت بھی دی کہ وہ حالیہ بار تنازعہ میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور ان کی لڑکی کے متعلق ٹوئٹس ہٹادیں۔

 کیس‘ گوا کے اسگو میں سلی سولس کیفے اینڈ بار پر سیاسی تنازعہ کا ہے۔ کہاجاتا ہے کہ یہ باراسمرتی ایرانی کی لڑکی زوئش ایرانی چلاتی ہے۔ اسمرتی ایرانی نے کانگریس کے اس الزام کی تردید کی اور کہا کہ انہیں بدنام کرنے اور ان کی 18 سالہ زیرتعلیم لڑکی کی کردارکشی کیلئے یہ الزام عائد کیاگیا۔

کانگریس نے وزیراعظم مودی سے اسمرتی ایرانی کو مرکزی کابینہ سے برطرف کردینے کا مطالبہ کیاتھا۔ اسمرتی ایرانی نے کانگریس قائدین جئے رام رمیش‘پون کھیڑا اور نیتاڈیسوزا کو قانونی نوٹس بھیجی تھی اور تحریری غیرمشروط معافی کا مطالبہ کیاتھا۔

 اسی دوران جئے رام رمیش نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کرکے ہم سے جواب مانگا ہے۔ ہم عدالت کے سامنے حقائق رکھیں گے۔ ہم اسمرتی ایرانی کو غلط ثابت کریں گے۔