کرناٹک

کرناٹک میں بین الاقوامی مسافرین کیلئے نئے رہنمایانہ خطوط

حکومت کرناٹک نے آج زیادہ خطرہ والے ممالک سے آنے والوں کیلئے کووڈ۔19 کے نظر ثانی شدہ رہنمایانہ خطوط جاری کئے۔

بنگلورو: حکومت کرناٹک نے آج زیادہ خطرہ والے ممالک سے آنے والوں کیلئے کووڈ۔19 کے نظر ثانی شدہ رہنمایانہ خطوط جاری کئے۔

متعلقہ خبریں
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست

رہنمایانہ خطوط میں کہا گیا کہ زیادہ جوکھم والے ممالک سے آنے والوں کیلئے 7 دن گھر میں الگ تھلگ رہنا لازمی ہے۔

حکومت نے اِن ملکوں سے آنے والے مسافروں کیلئے منفی کووڈ رپورٹ کا لزوم بھی عائد کردیا ہے۔ ان ممالک میں چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

کووڈ کی رپورٹ پازیٹیو آنے پر متاثرین کا علاج کیا جائے گا اور ریاستی کووڈ پروٹوکول کے مطابق انہیں رکھا جائے گا۔ ریاستی محکمہ صحت کی بین الاقوامی مسافرین کیلئے سرکولر میں یہ بات بتائی گئی۔

مزید کہا گیا کہ ایرپورٹ چھوڑنے کی اجازت دینے سے پہلے ہر مسافر کا منفی کووڈ موقف کی جانچ کی جائے۔