کرناٹک

کرناٹک میں بین مذہبی جوڑے کی شادی کی درخواست پر اعتراض

ذرائع کے بموجب لڑکی دکشن کنڑا کے پتور ٹاؤن کے قریب دربے کی رہنے والی ہے اور فی الحال بنگلورو میں مقیم ہے۔ مرد 44 سالہ شیخ محمد سلیم‘ بنگلورو کے نیپن ہلی کا رہن والا ہے۔

دکشن کنڑا(کرناٹک): ہندو تنظیموں نے یہاں کے سب رجسٹرار دفتر میں ایک بین مذہبی جوڑے کی شادی کی درخواست پر اعتراض کیا ہے۔ انہیں لو جہاد کیس کا شبہ ہے۔

معاملہ اس وقت سامنے آیا جب رجسٹرار دفتر نے اس شادی پر اعتراضات طلب کئے۔ اعتراضات داخل کرنے کے لئے اس نے 30 دن کا وقت دیا۔

ذرائع کے بموجب لڑکی دکشن کنڑا کے پتور ٹاؤن کے قریب دربے کی رہنے والی ہے اور فی الحال بنگلورو میں مقیم ہے۔ مرد 44 سالہ شیخ محمد سلیم‘ بنگلورو کے نیپن ہلی کا رہن والا ہے۔

دونوں نے سب رجسٹرار دفتر میں شادی کی درخواست داخل کی۔ پولیس اور لڑکی کے ماں باپ کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔