ایشیاء

کرنسی ڈیلرس کی حکومت پاکستان کو 24 بلین ڈالر قرض دینے کی پیشکش

پاکستان میں اوپن مارکٹ کے کرنسی ڈیلرس نے حکومت کو آئندہ 2 سال کے لئے 24 بلین امریکی ڈالر کا قرض دینے کی پیشکش کی ہے تاکہ اسے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) پروگرام سے دور رہنے میں مدد دی جائے۔

اسلام آباد: پاکستان میں اوپن مارکٹ کے کرنسی ڈیلرس نے حکومت کو آئندہ 2 سال کے لئے 24 بلین امریکی ڈالر کا قرض دینے کی پیشکش کی ہے تاکہ اسے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) پروگرام سے دور رہنے میں مدد دی جائے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
پاکستان کے کرم میں جھڑپوں میں 15افراد ہلاک

ایکسچینج کمپنیز اسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) کے صدر ملک بوستاں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے چھٹکارا دلانے کے لئے حکومت کو آئندہ 2 سال تک ہر ماہ ایک بلین امریکی ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے۔

دی ایکسپریس ٹریبون نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت کو ایکسچینج کمپنیوں کو سمندر پار پاکستانیوں‘ غیرملکی فرمس اور عالمی ایکسچینج کمپنیوں سے امریکی ڈالر راست حاصل کرنے کی اجازت دینی ہوگی۔

ملک بوستاں نے کہا کہ ہمارا رابطہ لاکھوں کروڑوں پاکستانی تارکین ِ وطن سے ہے کیونکہ وہ ہمارے کلائنٹس ہیں۔ وہ لوگ ہمیں ہر ماہ ایک بلین امریکی ڈالر آئندہ 24 ماہ کے لئے دینے کو تیار ہیں۔

ایکسچینج کمپنیاں پہلے ہی 300 تا 400ملین امریکی ڈالر (سالانہ 4 بلین امریکی ڈالر) انٹر بینک مارکٹ کو دے رہی ہیں۔