کرکٹ میں پہلی ٹرانس جنڈر کھلاڑی کی انٹری
کنیڈا کی ڈینیل میک گیہی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والی پہلی ٹرانس جینڈر کرکٹر بن جائیں گی جب وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے کوالیفائر میں بنگلہ دیش کا مقابلہ کریں گی۔
لندن: کنیڈا کی ڈینیل میک گیہی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والی پہلی ٹرانس جینڈر کرکٹر بن جائیں گی جب وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے کوالیفائر میں بنگلہ دیش کا مقابلہ کریں گی۔
29 سالہ میک گیہی کو آئندہ ماہ ہونے والے کوالیفائرز کیلئے کنیڈا کی خواتین کی ٹیم میں منتخب کیاگیا ہے۔ اس نے مرد سے خاتون کے ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کیلئے آئی سی سی کے اہلیت کے معیار کو پورا کیاہے۔ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ 4 سے 11 ستمبر تک لاس اینجلس میں کھیلا جائے گا۔ گلوبل کوالیفائر میں جگہ کیلئے امریکی کوالیفائر میں کینیڈا کا مقابلہ ارجنٹائن، برازیل اور امریکہ سے ہوگا۔
میک گیہی نے بتایاکہ مجھے فخر محسوس ہوتاہے۔ اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرنا میرے لیے ایک خواب ہے۔ وہ فروری 2020 میں آسٹریلیا سے کینیڈا آئی تھی اور نومبر 2020 میں مرد سے خاتون میں منتقل ہوئی۔ مئی 2021 میں اس کی طبی منتقلی شروع ہوئی۔
آئی سی سی نے ایک بیان میں کہاکہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ ڈینیل نے آئی سی سی کے اہلیت کے معیار پر پورا اترا ہے اور وہ بین الاقوامی خواتین کرکٹ کھیلنے کی اہل ہیں۔ میک گیہی نے کہاکہ میں اپنے ٹسٹوسٹیرون کی سطح کو جاننے کیلئے پچھلے دو برسوں سے ہر ماہ خون کے ٹسٹ کرواتی رہی ہوں۔
کرکٹ کھیلتے ہوئے طویل سفر کرنا پڑتاہے جو تھوڑا مشکل تھا۔ مجھے فخر ہے، نہ صرف اپنے لیے بلکہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کیلئے بھی ک یونکہ میں ان کی نمائندگی کررہی ہوں۔ میگ گیہی کا انتخاب ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب بہت سے کھیلوں نے حفاظت اور انصاف کے خدشات کی وجہ سے ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر پابندیاں سخت کردی ہیں۔
اتھلیٹکس، سائیکلنگ اور تیراکی نے گزشتہ 12 مہینوں میں اپنی ٹرانس جینڈر پالیسیوں کو تبدیل کردیا ہے جبکہ رگبی کے دونوں کوڈز بھی حیاتیاتی طورپر پیدا ہونے والی خواتین کے کھیل کے تحفظ کیلئے منتقل ہوگئے ہیں۔