مشرق وسطیٰ

اسرائیلی حملہ میں فلسطینی فریڈم موومنٹ کے بانی اور سکریٹری جنرل خالد ابوہلال شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت 7 اکتوبر سے جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ غزہ میں انڈونیشیا اسپتال مکمل غیر فعال، مریضوں کا علاج ناممکن ہوگیا

غزہ: فلسطینی فریڈم موومنٹ کے بانی اور سیکرٹری جنرل خالد ابو ہلال اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کےعلاقے شیخ رضوان میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خالد ابو ہلال شہید ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر پھر اسرائیلی بمباری
غزہ کے الاقصیٰ ہاسپٹل سے فلسطینی جان بچاکر بھاگنے لگے
استنبول میں غزہ حملوں کے خلاف امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ

غزہ میں اسرائیلی جارحیت 7 اکتوبر سے جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ غزہ میں انڈونیشیا اسپتال مکمل غیر فعال، مریضوں کا علاج ناممکن ہوگیا

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 11 ہزار 470 شہید افراد میں 4707 بچے، 3155 خواتین اور 668 بزرگ بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ غزہ کی 58 فیصد سے زائد (لگ بھگ 2 لاکھ 76 ہزار) رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔

اسی طرح اسرائیل کی جانب سے 60 سے زائد ایمبولینسز پر حملے کیے گئے جن میں سے 55 ایمبولینسز تباہ ہوچکی ہیں۔ وزارت صحت کا بتانا ہےکہ الشفاء اسپتال میں 11 نومبر سے اب تک نومولودوں سمیت 40 مریض شہید ہوچکے ہیں۔

a3w
a3w