جموں و کشمیر

کشمیر میں بٹ کوائن کے ذریعہ بھی دہشت گرد فینانسنگ

تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہیں لیکن پاکستان میں موجود سرغنہ کا پتہ چل گیا ہے جو وہاں سے پاکستانی انٹلیجنس ایجنسیوں اور دہشت گرد تنظیموں کے سرگرم تعاون سے دہشت گردوں کو پیسہ بھیج رہا ہے۔

سری نگر: جموں وکشمیر کی اسٹیٹ انوسٹیگیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے چہارشنبہ کے دن 7  افراد کے مکانوں کی تلاشی لی۔ کیس‘ بٹ کوائن ٹریڈنگ کے ذریعہ دہشت گرد فینانسنگ کاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کشمیر ڈیویژن میں اضلاع بارہمولہ اور کپواڑہ  اور میندھر (ضلع پونچھ‘ جموں ڈیویژن) میں یہ تلاشیاں لی گئیں۔

 تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہیں لیکن پاکستان میں موجود سرغنہ کا پتہ چل گیا ہے جو وہاں سے پاکستانی انٹلیجنس ایجنسیوں اور دہشت گرد تنظیموں کے سرگرم تعاون سے دہشت گردوں کو پیسہ بھیج رہا ہے۔ پاکستانی سرغنہ کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی ہے ورنہ اس کے دیگر ایجنٹس الرٹ ہوجائیں گے۔

چہارشنبہ کے دن ضلع کپواڑہ میں زاہدہ بانو‘ غلام مجتبیٰ اور تمجیدہ بیگم کے مکانوں کی تلاشی لی گئی۔ بارہمولہ میں یاسر احمد میراور شریف الدین‘ ضلع پونچھ میں فاروق احمد اور عمران چودھری کے مکانوں کی بھی تلاشی لی گئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ان افراد کو رقم پہنچی ہے۔ رقم کی منتقلی تہہ در تہہ کی گئی تاکہ اس کا آسانی سے پتہ نہ چل سکے۔ بٹ کوائن ٹریڈنگ میں جو خامیاں اور کمزوریاں ہیں ان کا بڑی چالاکی سے استعمال کیا گیا۔

a3w
a3w