کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی کے دھاوے
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ چہارشنبہ کی صبح ضلع پلوامہ کے پانچ مقامات اور ضلع سری نگر کے چار مقامات پر چھاپے مارے۔
سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے چہارشنبہ کی صبح سری نگر اور پلوامہ اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے یہ چھاپے سال رواں کے ماہ مئی میں سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں 15پستول بر آمد ہونے کے سلسلے میں مارے گئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ چہارشنبہ کی صبح ضلع پلوامہ کے پانچ مقامات اور ضلع سری نگر کے چار مقامات پر چھاپے مارے تادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے23 مئی کو سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو جنگجوؤں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا تھا۔
کشمیر زون پولیس کے ایک ٹویٹ کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں 15 پستول،30 میگزین، 300 گولیاں اور ایک سائلنسر شامل تھے۔ بعد ازاں یہ کیس این آئی اے نے کو سونپا گیا تھا۔