تلنگانہ
تلنگانہ: یادگیرگٹہ مندر میں چوری کی وارداتوں کو روکنے موثراقدامات
انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام کو ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔ ای او وینکٹ راؤ نے کہا کہ دیوستھانم (مندر انتظامیہ) کے دائرے میں اندرونی تبادلے کا وقت بھی آ گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی یادگیر گٹہ مندر میں حالیہ دنوں پیش آئے چوری کے واقعہ پر ایگزیکیٹو آفیسر (ای او) وینکٹ راؤ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں، اس کے لئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام کو ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔ ای او وینکٹ راؤ نے کہا کہ دیوستھانم (مندر انتظامیہ) کے دائرے میں اندرونی تبادلے کا وقت بھی آ گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی تحقیقات مکمل ہوں گی، قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ای او نے یہ بھی واضح کیا کہ جہاں ضرورت ہو وہاں مزید سکیورٹی عملے کی تعیناتی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مندر کے وقار اور زائرین کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔