حیدرآباد

کمسن طالبہ کی اعلیٰ معیاری خطاطی

اقلیتی طلبہ میں بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جائے اور ان کی ہمت افزائی کی جائے۔

حیدرآباد: اقلیتی طلبہ میں بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جائے اور ان کی ہمت افزائی کی جائے۔

میسکو جونیئر کالج سال اول کی طالبہ زینب نعیم الدین قریشی بھی گوناگوں صلاحیتوں کی مالک ہے۔

وہ خطاطی اس طرح کرتی ہے کہ دیکھنے والا یہ سمجھتا ہے کہ یہ شہ پارہ تو کسی ماہر اور اسی پیشہ سے وابستہ خطاط کا ہے۔

17 سالہ اس طالبہ نے اپنے خطاطی کے نمونے ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نمائش کے لئے رکھے۔

یہاں موجود معزز شخصیات نے طالبہ کی ستائش کی جن میں ڈاکٹر جواد زار خان‘ ماہر امراض جلد ڈاکٹر غلام عباس احمد‘ ڈائرکٹر ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس فضل الرحمن خرم و دیگر شامل ہیں۔