کمسن طالبہ کے ساتھ شادی کرنے پر دو بیٹیوں کا باپ اسکولی ٹیچر گرفتار
پولیس نے ایک46 سالہ اسکولی ٹیچر کو جو دو بیٹیوں کا باپ بتایا گیاہے، اپنی ہی کمسن طالبہ جو 15 سالہ لڑکی ہے، کے ساتھ شادی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

ٹاڈیرو(اے پی): پولیس نے ایک46 سالہ اسکولی ٹیچر کو جو دو بیٹیوں کا باپ بتایا گیاہے، اپنی ہی کمسن طالبہ جو 15 سالہ لڑکی ہے، کے ساتھ شادی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس عہدیدار نے جمعہ کے روز بتایا کہ جمعرات کے روز اسکولی ٹیچر کے سوماراجو کو گرفتار کرلیا گیا۔
ضلع مغربی گوداوری میں بھیما ورم کے قریب یندانگنی ضلع پریشد ہائی اسکول کے ہندی ٹیچر راجو نے کمسن طالبہ کو پیار کا جھانسہ دیا اور اس کے گلے میں پوتر دھاگہ باندھتے ہوئے اس سے شادی کرلی۔
ضلع مغربی گوداوری کے دیشا ڈی ایس پی این مرلی کرشنا نے بتایا کہ19 نومبر کو مبینہ طور پر جوڑ توڑ کے ذریعہ لڑکی سے شادی کے بعد سوماراجو نے لڑکی کو زبردستی، چنددنوں تک اپنے ساتھ رکھا اور پھر اس سے شادی کرلی۔
ڈی ایس پی کرشنا نے کہا کہ لڑکی، کسی طرح ٹیچر کے چنگل سے فرار ہوگئی اور یندانگنی میں اپنے گھرواپس ہوئی اُس نے اپنے والدین کو واقعہ سے واقف کرایا۔
بعدازاں دہم جماعت کی اس طالبہ اپنے والد کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہونچی اور ہندی ٹیچر کے خلاف شکایت درج کرائی۔
پولیس نے سوما راجو جس کی اہلیہ نے سات سال قبل اسے چھوڑ دیا تھا، کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات 506 اور342،376 کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔ اس کے خلاف پوکسو کے دفعات کے تحت بھی کیس بنایا گیا ہے۔